• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن پاکیزہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاگیا،19ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج غربی نے چھ سالہ پاکیزہ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے شادی ہال کے مالک اور منیجر سمیت 19 ملزموں کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزموں کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے شواہد ناکافی ہیں ۔واقعہ کا اُس وقت کے وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس بھی لیا تھا۔ چار سال قبل اورنگی ٹاؤن کے شادی ہال کی ٹنکی سے لاش بر آمد کی گئی۔ لاش ٹنکی سے دو دن گزرنے کے بعد ملی تھی ۔اہل خانہ نے زیادتی کے بعد پاکیزہ کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔
تازہ ترین