• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچھر جھیل پر آنے والے مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکار جاری

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سرد موسم شروع ہوتے ہی قدرتی جھیل منچھر پر آنے والے مہمان پرندوں کا شکار جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق شکاریوں کی جانب سے جھیل کے اندرمختلف مقامات پر جال بچھادیئے گئے ہیں اور ٹیپ ریکارڈز پر پرندوں کی آوازوں میں ریکارڈکیئے گئے کیسٹ چلاکر پرندوں کو دھوکا دیکر شکار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شکار کئے جانے والے مختلف اقسام کے پرندے مختلف قیمتوں میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ مرغابی تین سو روپے ،نیرگ سات سو روپے ،ڈگوش پانچ سو روپے جبکہ کرڑو پرندہ دو سو روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف پرندوں کے شکار اور فروخت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے اور اہلکاروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔ اس سلسلہ میں علاقہ مکینوں شاہنواز سولنگی،امام الدین لوند،ہدایت اﷲ جلبانی اور دیگر کا کہنا ہے کہ مہمان پرندوں کے شکار میں محکمہ وائلڈ لائف کے مقامی اہلکار ملوث ہیں۔ہم نے متعدد بار شکایات کی ہیں لیکن کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیکر غیرقانونی شکار کرانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے شکار بند کرایا جائے۔

تازہ ترین