• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری، دبئی میں مقیم سکھ شخص کا مستحق بھارتی سکھوں کی فیس دینے کا اعلان

لاہور(خالد محمود خالد)کرتار پور راہداری سے آنے والے سکھوں کی تعداد کم ہونے کے بعد دبئی کے ایک بھارتی نژاد سماجی ورکر ایس پی سنگھ اوبرائے نے مستحق بھارتی سکھوں کی راہداری فیس دینے کا اعلان کیا ہے۔جنگ سے بات کرتے ہوئے ایس پی سنگھ اوبرائے نے کہا کہ ابتدائی طور وہ ہر ماہ100افراد کی20ڈالرز فیس ادا کریں گے تاہم اس تعداد میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے، ان افراد کو ان کے رہائشی شہروں سے ڈیرہ بابانانک تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو گروپ کی صورت میں کرتار پور لے جایا جائے گا جب کہ ان کی فیس گروپ لیڈر بذات خود پاکستانی حکام کو ادا کرے گا،ایس سپ سنگھ اوبرائے دبئی میں کئی ہوٹلوں کے مالک ہیں۔

تازہ ترین