• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی کیلئے کم وسائل سے بھی بہت کچھ کر رہے ہیں، خالد مقبول

کراچی(جنگ نیوز ) وقافی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو ترقی دینے کی کوشش کر کے ایک بہتر پاکستان کی جدوجہد اور ملک کو ترقی دے رہی ہے گو کہ کراچی کے اداروں کے پاس وسائل اور اختیارات نہیں مگر پاکستان کی محبت اور اس کی ترقی کے لئے کم وسائل اور اختیارات میں بھی بہت کچھ ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام سفاری پارک میں تین روزہ فیملی فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین