• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECLقانون ملٹری ڈکٹیٹرشپ کی ایجاد ہے، عابدحسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) انڈیمنٹی بانڈ پر بہت سے ممتاز قانون دانوں نے اپنی رائے دی ہے کوئی مجرم جس کا نام ای سی ایل میں ہو آج تک نہیں ہٹایا،حکومت نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے ایک راستہ پیدا کیا ہے ورنہ ای سی ایل سے نام ہٹائی ہی نہیں سکتے۔ن لیگ کی طرف سے ان کی صحت پر بھرپور سیاست ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید نے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ یقین ہے کہ عدالت سے ہمیں ریلیف ملے گا،ماہر قانون عابد حسن منٹو نے کہا کہ ECLقانون ملٹری ڈکٹیٹرشپ کی ایجاد ہے نوازشریف کو فوری باہر جانے کی اجازت دی جائے، کیرئر کونسلر سید عابدی نے کہا کہ ہائیڈرولوجی میں بڑے اچھے کریئر ڈیولپمنٹ کے چانسز ہیں۔ کیرئر کونسلر سید عابدی کی جیو پاکستان میں گفتگو ہائیڈرولوجی میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں اس میں ڈگری کرواتی ہیں جو کہ ایگریکلچر سائنس، ایٹموسفیرک سائنس بھی ہے آرٹس سائنس اور دوسری سائنسز ہے جو اس سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ ایک اہم شعبہ ہے جس کے اندر ایری گیشن انجینئرز، واٹر مینجمنٹ انجینئرز، واٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہے اس کی ٹریننگ الگ ہے لہٰذامینمجمنٹ ، انجینئرنگ اور سائنس سائیڈ کی طرف ایٹموسفیرک سائنس ہے اس پر تحقیق ہورہی ہے تباہ کاریاں جس میں سیلاب وغیرہ شامل ہیں اس میں کس طرح سے بچایا جائے وہ بھی اصول ان کو سکھائے جاتے ہیں ۔ ہائیڈرولوجی میں بڑے اچھے کریئر ڈیولپمنٹ کے چانسز ہیں۔
تازہ ترین