• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال ، چار ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238فیصد اضافہ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وزارت خزانہ کے ترجمان اور سپیشل سیکرٹر خزانہ عمر حمید خان نے کہا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر) میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 238فیصدا ضافہ ہوا ہے اور یہ 65کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ، جبکہ گزشتہ برس مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 10کروڑ ڈالر تھی ، اپنے ٹویٹر پیغام میں عمر حمید خان نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس جولائی تا اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19کروڑ 19لاکھ ڈالر کی ہو ئی تھی اور اس سال 65کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔
تازہ ترین