• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کامقصدکرپشن فری ماحول پیداکرناہے،چیئرمین نیب

لاہور (نمائندہ جنگ، این این آئی) چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا مقصد کرپشن فری ماحول پیدا کرنا ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی برآمدگی اولین ترجیح سمجھتاہے، نیب کے اب تک کے تمام اقدامات ملک و قوم کے بہتر مفاد کیلئے ہیں، نیب لاہور کی جانب سے ڈبل شاہ کیس میں ملزمان سے اربوں روپے کی تاریخی وصولی ہوئی،نیب لاہور نے چند روز قبل ڈبل شاہ کیس کے متاثرین میں 19کروڑ35لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جبکہ آئندہ چند روز میں دیگر متاثرین کے میں مزید 36کروڑ روپے تقسیم کئے جائینگے۔
تازہ ترین