• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتاپور راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کو زندہ رکھےگی؟

نئی دہلی (جنگ نیوز)کیا کرتاپور راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کو زندہ رکھےگا،گزشتہ چند روز میں ہزاروں سکھ زائرین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعمیر کردہ خصوصی راہداری کے ذریعے کرتاپورکا دورہ کیا جو بہت سے سکھوں کے لئے پسندیدہ خواب حقیقت بن کر سامنے آیا۔9نومبر کو کرتارپورراہداری کے افتتاح کے بعد کئی سفارتکار اورسیکورٹی اسٹبلشمنٹ نے اس پروجیکٹ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے، سابق سفارتکار کے سی سنگھ اورڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ برائے کنفلیکٹ منیجنٹ آجائی سہانی نے پاکستان اور بھارت کے اس اقدام کے ممکنہ نقصانات پر بحث کی ہے۔ کے سی سنگھ کا کہنا ہے کہ اس کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف کرتاپورراہداری بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر مذہبی راہداری بھی تعمیر ہوسکتی ہے، آجائی سہانی نےکہاکہ میں اس سے اتفاق کروں گا ۔ 
تازہ ترین