• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کی قیمتیں کم کئے جانے کے بعد نانبائیوں کی آج ہڑتال کی کال واپس

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) حکومت پنجاب کی صوبہ بھر کی نانبائی ایسوسی ایشنزسے مشاورت کے بعد فائن اور آٹے کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔ جس کے مطابق فائن 84کلو کی بوری 4100روپے جبکہ آٹا 20کے جی 808روپے تندوروں پر پہنچایا جائے گاجس کے بعدنانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان، پنجاب، کے پی کے،راولپنڈی،اسلام آباد کے نانبائیوں نے 16نومبر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ ان خیالات کا اظہارنانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عمران قریشی،الطاف قریشی،گل خان، گل خان،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات، فرید الرحمٰن صدر پی ٹی آئی اسلام آباد، سجاد عباسی صدر نانبائی ایسوسی ایشن اسلام آباد اورایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ انہوں نے تمام ملز مالکان کو ہدایت کر دی کہ نان بائیوں کو فائن آٹا 4300 روپے میں فراہم کریں گے۔ اس موقع پرسجاد عباسی نے کہا کہ نانبائی ایسوسی ایشن نے 16 نومبر سے ہڑتال کا جو اعلان کیا تھا، اسے فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
تازہ ترین