• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر کے بعد پیازکی قیمت بھی بڑھ گئی، 120روپے کلو بکتے رہے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)انتظامیہ کی طرف دکانداروں کو بھار ی جرمانے اور جیل بھجوانے کےباوجودٹماٹر کے بعد پیازکی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔جمعہ کو پیاز120روپےکلو تک فروخت ہوا۔جبکہ ٹماٹر240روپے کلو،ادرک480اور لہسن300روپےکلو بیچا گیا۔آلو60روپے کلو، کریلے100روپےکلو رہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے چینی فی کلو70روپے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے باوجود جمعہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی طرف سے جار ی ہینڈ آئوٹ میں چینی کی قیمت 70/72روپے درج کی گئی ہے۔انجمن تاجران شاہ بی بی روڈ کے صدر شیخ محمد بخش اور سیکرٹر ی جنرل فاروق اعوان نے کہا کہ ہمارا علاقہ کینٹ میں ہے لیکن اے سی سٹی نعیم افضل نے دکاندروں کو 25/25ہزار کے چالان کئے۔اے ڈی سی جنرل ظہیر جپہ نے اپنے عملہ کو بھجوایا اور گرفتاریاں کرائیں ۔انہوں نےکہاکہ سرسید چوک کےدکاندار کینٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان سینڈوچ بنےہیں۔،جس کا دل آتا ہے آکر بھار ی جرمانے کردیتا ہے۔
تازہ ترین