• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی علاقوں سے سکولوں کی منتقلی کیلئے سفارشات کا مسودہ تیار

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے رہائشی علاقوں سے سکولوں کی منتقلی کے لیے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا۔مسودہ میں سکولوں کی رہائشی علاقوں سے منتقلی کے معیار اور طریقہ کار سے متعلق سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ مجوزہ تجاویز اور سفارشات کی حکومت سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 55 ایسے سکول پلاٹس جو گورنمنٹ یا نجی سکولوں کو پہلے الاٹ کیے جا چکے ہیں کے ان الاٹیوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ فی الفور الاٹ کردہ پلاٹوں پر سکولوں کی تعمیر کا آغاز کریں بصورت دیگر انکے پلاٹس کو کینسل کر دیا جائے گا۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ سوسائیٹیوں میں واقع سکولوں کے لیے مختص کردہ پلاٹوں پر فوری طور پر سکولوں کی تعمیر شروع کروائیں۔ اسی طرح کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ اسلام آباد کے زون 2،4اور 5میں پرائیویٹ زمین پر سکول بنانے کی اجازت ہو گی تاہم اس سلسلے میں سی ڈی اے کی طرف سے بنائے گئے سکولوں کی عمارات سے متعلقہ بلڈنگ قوانین کومدِ نظر رکھا جائے۔
تازہ ترین