• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیورو سرجری کانفرنس ، انڈوسکوپی سے دماغ کی رسولیاں نکالنے کامظاہرہ

لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان سوسائٹی آف نیورو سرجری کی 32ویں انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے طبی ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ناک کے ذریعے دماغ کے پچھلے حصے سے انڈوسکوپی سے رسولیاں نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔برطانیہ سے پروفیسر شاز احمد اور پروفیسر امجد شاد،پشاور سے پروفیسر ممتاز علی نے بھی دماغ سے رسولیاں نکالنے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ300سے زائد طبی ماہرین نے شرکت کی جن میں امریکہ،اٹلی، ترکی، مصر،چین،سپین،فرانس،افریقہ اور دیگر ممالک شامل تھے جبکہ پی آئی این ایس کے تینوں نیورو سرجری یونٹس سے 8تحقیقی مقالہ جات پیش کیے گئے۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ٹراما کانفرنس میں بھی لیکچر دیا اور بالخصوص حادثات کی شکل میں نیورو سرجری کی اہمیت اور نالج اپ ڈیٹ کرنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نےکہاکہ دنیا بھر میں دماغی امراض کے بارے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے الحمد اللہ پاکستان اس شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں،پہلی مرتبہ پی آئی این ایس میں مریض کو بیہوش کئے بغیر اُس کے دماغ سے رسولیاں نکالنے کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں اور اپنی نوعیت آپ کی اس انڈوسکوپی میں یہ ادارہ بازی لے گیا ہے پنجاب ہی نہیں ملک بھر سے برین ٹیومر اور دیگر دماغی امراض کے مریض بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
تازہ ترین