• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ ؐ کی آمد سے فکری انقلاب آیا، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے مختلف مساجد میں خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشۂ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے، آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے،فکر ی انقلاب آیا۔رسول اکرم ؐنے رنگ،نسل،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کی۔بھارت اقلیتوں کو کچل رہا ہے بابری مسجد کیس کے فیصلے نے بھات کے چہرے سے نام نہاد سیکولرازم کا نقاب الٹ دیا ،علماء نے کہا کہ نے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا ظالمانہ فیصلہ کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاسکتا ۔
تازہ ترین