• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں مسالک علماءبورڈ کاکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )چاروں مسالک علماء بورڈ اورتحفظ ختم نبوت الائنس نےمقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے ،وحشیانہ مظالم اور کرفیو کے 103دن مکمل ہونے پربھارت کیخلاف احتجاج کیا۔ ہزاروںمساجدمیں علماء وخطباء نے کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرار دادیں پاس کرائیں ، بھارت کیخلاف اورآزادی کشمیرکے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے ،زبردست جلوس وریلیاں نکالیں گئیں۔ دیگرشہروں کی طرح لاہورشالیمارروڈ پر حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،علامہ محمدممتازاعوان ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری اورمولانا محمد مشتاق لاہوری کی قیادت میں ایک بھرپوریکجہتی وآزادی کشمیرمارچ کیا اورجلوس نکالا جبکہ جی پی او چوک مال روڈ پرتحریک آزادی کشمیرکے زیراہتمام وکلاء اورسول سوسائٹی نے ملکر مظاہرہ کیا ۔
تازہ ترین