• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباءطالبات کی ہیلتھ سکریننگ کیلئے پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب اورپالیسی اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ یونٹ کے اشتراک سے سکولوں میں طلباءطالبات کی ہیلتھ سکریننگ کے لیےپائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےابتدائی طور پر مذکورہ پائلٹ پراجیکٹ صوبہ کے تین اضلاع ملتان،لاہور اور راولپنڈی میں متعارف کرایاجائے گااس مقصد کے لیے منتخب سکولوں میں بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے لیے ایک ایک کمرہ مختص کیا جائے گا،جہاں ہیلتھ سپروائزر بچوں کی سکریننگ کا کام کریںگے،اس ضمن میں مذکورہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ مانٹیرنگ افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں،اس پائلٹ پراجیکٹ کے لیے ضلع ملتان کے 22پرائمری سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے ،ان سکولوں میں تحصیل صدر ملتان کے 6سکول،تحصیل شجاع آباد کے 11سکول،تحصیل جلالپور پیروالا کے کے 4اور تحصیل سٹی ملتان کا ایک سکول شامل ہے۔
تازہ ترین