• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیچرز یونین ملتان نےصوبہ بنائو تحریک کا اعلان کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین ملتان نے صوبہ بنائو تحریک کا اعلان کردیا ہے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں گذشتہ روز تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیے،اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا کہ 21نومبر تک اساتذہ اپنے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تد ریسی فرائض سرانجام دیں گے اور 22نومبر سے 28نومبرتک تحصیل صدر وسٹی میں مختلف مقامات پر اساتذہ احتجاجی مظاہرے کریں گے ،منتخب اراکین اسمبلی کے دفاتر اور رہائش گاہوں کے سامنے دھرنے دے گی ۔
تازہ ترین