• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل طلباء کے ہاتھوں میں ہے،پروفیسر عقیل حیدر

ملتان (پ ر )رائز کالج آف سائنس اینڈ کامرس بوائز کیمپس کے پرنسپل پروفیسر عقیل حیدر نے کہا ہے کہ طلباء صرف تعلیم پر توجہ دیں اساتذہ کا احترام کریں تو کامیابی انکا مقدر ہے پاکستان کا مستقبل طلباء کے ہاتھوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کیلئے ہمیں خوب محنت کرنا ہوگی آجکل کے دور میں تعلیم میں کامیابی کو ئی مشکل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طلباء کے اعزاز میں ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے پروفیسر منیر قریشی ، رانا راشد ، ڈاکٹر ذوالقرنین ، پروفیسر محمود الٰہی ، پروفیسر عزیز الرحمن ، پروفیسر حبیب الرحمن بٹالوی نے کہا کہ رائز کالج طلبا کو معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کررہا ہے اس کا منہ ثبوت تعلیمی بورڈ میں ہر سال پوزیشن لینا ہے۔ تقریب میں طلبا نے خاکے ٹیبلوز اور ڈرامے پیش کیے آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے نظامت کے فرائض پروفیسر رضا نے ادا کیے ۔
تازہ ترین