ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب کے حکم پر ملازمت سے فارغ ہونیوالےجامعہ زکریا کے3 ڈپٹی رجسٹرارز اپنے خلافدرخواست دینے والی خاتون امیدوار کے شوہر کو مین کیمپس سے ٹرانسفر کرانے کیلئےمتحرک ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ گورنر نے درخواست دہندہ نسرین اختر کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کے دور میں بھرتی ہونے والے تین ڈپٹی رجسٹرار شہلا گل، طاہر ماڑا اور راشد اقبال کلاسرا کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سلیکشن بورڈ کالعدم قرار دے دیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی فیصلہ کیخلاف اپیل کی جاسکتی ہے کسی کو سیاسی دباو پر ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔