• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی ،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کسانوں نے بندوقیں اٹھا لیں

گھوٹکی ،ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کسانوں نے بندوقیں اٹھا لیں


سندھ کے شہر گھوٹکی میں کسانوں نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بندوقیں اٹھا لیں، کسانوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور ڈرم کی آواز سے کچھ دیر کے لئے ٹڈی دل بھاگ جاتے ہیں ۔

گھوٹکی کے مختلف علاقوں گڑھی چاکر جروار، کینجھو داد لغاری میں ٹڈی دل کے لشکر لاکھوں کی تعداد میں پہنچ گئے ہیں۔

ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے کسانوں نے فائرنگ اور ڈرم کا استعمال شروع کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بندوق کے فائر اور ڈرم کے بجانے سے ٹڈی دل کچھ وقت کے لیے بھاگ جاتے ہیں۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے بروقت اقدام نہیں کیا تو گندم کی بوائی متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈی سی گھوٹکی خالد سلیم کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنا محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ذمہ داری ہے، یہ محکمہ دوائی فراہم نہیں کر رہا جس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین