• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ نہ رک سکا، 3 دنوں میں 2 بچے لاپتہ ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق افضل ٹاؤن سے 13 سالہ بچے شعیب اور چھانگا مانگا سے 15 سالہ عبداللہ لاپتہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افضل ٹاؤن کا رہائشی 13 سالہ شعیب مدرسے میں پڑھنے کے لیے گیا لیکن واپس گھر نہ لوٹا، جبکہ دوسرا بچہ چھانگا مانگا کا 15 سالہ عبداللہ ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا اور واپس نہیں آیا ۔

دونوں بچوں کے والدین کی درخواست پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ اغواء ہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد بازیاب کروا لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم سہیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین