• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن : سہڑا نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف، دیہات اور فصلیں زیرآب

پڈعیدن (نامہ نگار) ٹھاروشاہ کے قریب سہڑا نہر میں 50فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گاؤں چھوٹو کھوسو اور تیار فصلیں زیرآب آگئیں ہیں۔ شگاف کی اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نہیں پہنچا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ تین گھنٹہ سے اطلاع دے رہے ہیں تاہم محکمہ انہار و سرکاری عملہ متعلقہ مقام پر نہیں پہنچا جبکہ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے سے شگاف بند کرنے میں مصروف ہیں۔ بعدازاں اہل علاقہ نے شگاف بند کردیا، گائوں و دیہات کے لوگوں نے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین