آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ہفتے کو سماعت کے موقع پرڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ کامران ہاشمی پیش ہوئے۔ عدالت نےگواہ کے پاس اصل دستاویزات نہ ہونے کہ باعث سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہ کو اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دوسرے گواہ وقار کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید