• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین مرفی کی نیٹ فلکس شو ’’ڈولمائٹ ایز مائی نیم‘‘کیساتھ واپسی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور کامیڈین مرفی نیٹ فلکس کے شو’ڈولمائٹ ایز مائی نیم‘کے ساتھ واپس آئے ہیں اور انہوں نے ’سیٹرڈے نائٹ لائیو‘ شو کی میزبانی بھی شروع کردی ہے۔ کچھ سال سے مرفی مداحوں سے مذاق کرتے رہے کہ وہ دوبارہ ( مزاحیہ کردار) کی طرف آ رہے ہیں لیکن اس دفعہ ڈولمائٹ سے متاثر ہو کر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ وہ سنجیدہ ہیں۔انہوں نے نیٹ فلکس سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں کہ اگلے سال کچھ خاص اور نیا لے کر آئیں گے۔ انہوں نے تھیٹر میں واپسی کے لیے تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ طنز و مزاح کے مظاہرے کے لیے جلد کلبز کا رخ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں صرف دوبارہ واپس آنا نہیں چاہتا بلکہ ایک مزاحیہ فلم بھی مکمل کرنا چاہتا تھا تاکہ مداحوں کو یاد دلاوں کہ ان کو میں پسند تھا۔ یہ فلم اتنی پر اثر ثابت ہوگی کہ میں اس کو واپس آنے کا بہترین طریقہ سمجھتا ہوں۔‘ان کی اسٹینڈ اپ شو پر واپس آنا اصل میں اس دہائی میں ان کی ایک نئے انداز سے بڑی حد تک واپسی ہوگی جس میں مرفی اسٹار بن گئے تھے۔ دسمبر، یعنی ڈولی مائٹ کا امریکی تھیٹر میں پریمیئر کا دن ( یہ نیٹ فلکس پر 25 اکتوبر کو نشر ہوا) کے بعد وہ سیٹرڈے نائٹ لائیو (ایس این ایل) کی میزبانی کریں گے اور ایسا 1984 کے بعد پہلی بار ہوگا ( اس سے پہلے وہ چار سال کاسٹ ممبر تھے)۔ 30 سال بعد مرفی ایک سیکوئیل (سلسلہ) پر کام کر رہے ہیں جس کی ڈائریکٹر بریور ہیں۔ 1988 کا ہٹ یہ سیکوئیل امریکہ میں اپنے اصل کرداروں کے ساتھ آرہا ہے۔حال ہی میں (2016) بنائے گئی اپنی ایک فلم جو کہ سنجیدہ اور اعلٰی معیار کا ڈرامہ تھا کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا: ’میں چرچ کے بعد صوفے پر نہیں بیٹھنا چاہتا۔‘’میں اب بھی ایڈی ہوں۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’میں جس طرح چیزوں کو دیکھتا ہوں اور الفاظ میں تصویر کھینچ لیتا ہوں، میں اب بھی وہی شخص ہوں۔ میں اب بھی وہی رہوں گا جو میں تھا۔ اور اس سے زیادہ بھی۔

تازہ ترین