• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہر نےپہلی بیگم سے دس جنم نبھانے کا وعدہ کیا تھا، اسماء عباس

کراچی(ایجنسیاں )نامور اداکارہ اسما عباس نے اپنی سوتن اور اپنی شادی شدہ زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ایک مارننگ شو میں اسما عباس نے اپنی شادی کے متعلق کئی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شوہر کی دوسری بیوی ہیں جب کہ ان سے قبل ان کے شوہر کی پہلی شادی کو دس سال ہوچکے تھے لیکن ان کے بچے نہیں تھے۔ ان کے شوہر جو کہ آرمی میں تھے اپنی پہلی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے اور انہیں کہا کرتے تھے کہ اگر میں دس جنم بھی لے تو تم ہی سے شادی کروں گا۔ لیکن دس جنم تک ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والے مرد اچانک بدل جاتے ہیں۔اسما عباس نے کہا جب عباس صاحب نے مجھے پہلی بار دیکھا تو میں انہیں بہت پسند آگئی اور انہوں نے مجھ سے شادی کے لیے پوچھا اور ہماری شادی ہوگئی لیکن انہوں نے اس شادی کے بارے میں اپنی پہلی بیوی کو نہیں بتایا تھا۔ لہٰذا جب انہیں ہماری شادی کے بارے میں پتہ چلا تو وہ ناراض ہوئیں لیکن میں نے ان سے کہا اب تو یہ ہوگیا اور اب یہ سب بدل نہیں سکتا اور نہ ہی آپ عباس صاحب کو چھوڑ سکتی ہیں اور نہ میں لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ہم پیار محبت سے رہیں۔اسما عباس نے کہا کہ میری سوتن مجھ سے عمر اور رتبے میں بڑی تھیں لہٰذا میں نے انہیں بہت عزت دی، گھر کا سارا نظام ان کے ہاتھ میں تھا، گاڑی میں بھی وہ آگے اور میں پیچھے بیٹھتی تھی۔ دراصل میں نے انہیں بہت عزت دی اور ان سے ان کا عہدہ اور جگہ چھیننے کی کوشش نہیں کی، جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ ہم دونوں میں بہت اچھی دوستی ہوگئی،۔ ایک وقت ایسا آیا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی اتنی عزت کرتے تھے کہ ایک دوسرے کے نام بھی نہیں لیتے تھے۔ عباس صاحب نے ہم دونوں کو اتنا بیلنس رکھا ہوا تھا اور دونوں کو یکساں عزت دیتے تھے ۔اسما عباس نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لڑائی جھگڑے کرنے سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے ، ایک دوسرے سے نفرتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں چار شادیاں کرنا جائز ہیں لیکن لوگ چار شادیوں کا اصل مقصد نہیں سمجھتے جس کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے۔
تازہ ترین