• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ گیتا مالی ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی (ایجنسیاں)بو لی وڈ کی معروف اداکارہ گیتا مالی ایک ٹریفک حا دثے میں ہلاک ہو گئی ۔ ذرا ئع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ ریاست مہاراشٹرا کے ڈسٹرک ناشک سے واپس آرہی تھی کہ اچانک ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم گلوکارہ گیتا دوران علاج زخموں تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گئیں۔ فلمی دنیا نے اس حادثے کی خبر پر گہرے میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین