• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی مکھرجی کی فلم مردانی 2 کے خلاف احتجاج

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست راجھستان میں کوٹہ شہر کے رہائشیوں نے لوک سبھا کےا سپیکر اوم بِرلا کے ساتھ ملاقات کر کے رانی مکھر جی کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی 2‘ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ شہر کی شُہرت وہاں موجود تعلیمی اداروں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے ہے۔ تاہم رانی مکھرجی کی نئی فلم کی کوٹہ میں کی جانے والی شوٹنگ اس شہر کا منفی تاثر ابھارتی ہے اور یہ اس شہر کی میراث کے خلاف ہے۔میڈیا کے مطابق جمعرات کو جاری کیے گئے فلم کے ٹریلر میں کوٹہ شہر کے ایک قاتل اور ریپسٹ کو دکھا گیا ہے جو نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔کوٹہ کے احتجاج کرنے والے شہریوں کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقہ لوگوں کے ساتھ بات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ’سینما کے ذریعے کسی شہر کو بدنام کرنا ناقابل قبول ہے۔ فرضی کہانی میں واضح طور پر شہر کا نام لینا زیادتی ہے۔‘ رانی مکھر جی اس فلم میں پولیس آفیسر شیوانی شیواجی روئے کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اس مجرم کو دو روز میں پکڑنے کا وعدہ کرتی ہیں۔فلم کا ٹریلر آتے ہی کوٹہ کے رہائشیوں نے احتجاج شروع کر دیا اور فلم میں سے شہر کا نام نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس فلم کے بہت سے سین کوٹہ میں شوٹ ہوئے ہیں اور رانی مکھرجی شوٹ کے لیے اس شہر میں کئی روز قیام پذیر رہی ہیں۔
تازہ ترین