• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریح کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں بدلنے والی دوا تیار

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر کسی تقریب میں موجود افراد کے درمیان کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ بات اس کے لیے شرمندگی اور اس محفل میں موجود دیگر افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے۔اور اس ہی شرمندگی سے بچانے کے لیے فرانس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ شخص نے ایسی ادویات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ریح (پیٹ کی گیس) کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں تبدیل کردیں گی۔69 سالہ کرسٹین پوئنچیوال نے لوگوں کو اس شرمندگی سے بچانے کے لیے ایسی ادویات تیار کرلی ہیں جو اس ناخوشگوار بو کو پھولوں، ادرک اور چاکلیٹ جیسی خوشبو میں تبدیل کرنے کا آپشن دیں گی۔دی سن کو دیے ایک انٹرویو میں کرسٹین کا کہنا تھا کہ ʼمجھے ایسی ادویات تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھا اور وہاں ریح کی بو سے متعدد افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ ʼاس بو سے صرف میں اور میرے دوست ہی نہیں بلکہ ساتھ بیٹھے دوسرے افراد بھی متاثر ہوئے، تب میں نے سوچا کہ اس حوالے سے کچھ کرنا چاہیے۔کرسٹین کے مطابق ʼریح کی آواز کو تو نظر انداز کیا بھی جاسکتا ہے البتہ اس کی بو سے بچنا ناممکن ہے۔ 60 ادویات کا ایک پیکٹ 4 ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔
تازہ ترین