• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رنگ رنگ تقریب میں قومی گیمز ختم، ٹرافی پاکستان آرمی کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)33ویں قومی گیمز پشاور میں رنگا رنگ تقریب میں پاکستان آرمی کی واضح برتری کے ساتھ ختم ہوگئے، ہفتے کو قومی گیمزکی ٹرافی پاکستان آرمی نے جیت لی، پاکستان واپڈا نے دوسری جبکہ پاکستان ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبرپختوخوا شاہ زمان نے سنیئرصوبائی وزیر عاطف خان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل سیدعارف حسن کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔پاکستان آرمی نے 150گولڈمیڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 7,909پوائنٹس، پاکستان واپڈا نے 148گولڈمیڈلز کے ساتھ دسری اور پاکستان ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کراٹے میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹگریز میں واپڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی، والی بال ایونٹ میں مردوں کا ٹائٹل واپڈا اور خواتین ٹائٹل آرمی نے جیتا۔ والی بال خواتین فائنل میں آرمی نے واپڈا کو شکست دی، پاکستان آرمی نے باسکٹ بال مقابلوں کے مرد وخواتین ٹائٹل جیت لئے۔ 

رنگ رنگ تقریب میں قومی گیمز ختم، ٹرافی پاکستان آرمی کے نام


تائی کوانڈو مقابلے آرمی کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اسکواش ایونٹ کے انفرادی مرد وخواتین ایونٹ میں واپڈا اور آرمی نے گولڈ میڈلز جیت لئے۔ مروں کا ٹائٹل واپڈا کے فرحان محبوب جبکہ خواتین فائنل کا آرمی کی مدینہ ظفر نے اپنے نام کئے،جوڈو ایونٹ آرمی نے جیت لیا، آرمی نے نیشنل گیمز باکسنگ ایونٹ جیت لیا،،واپڈا نے آرمی کو شکست دے کرہاکی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا،فٹ بال ایونٹ کا فائنل بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا جس پر آرگنائزنگ کمیٹی نے نیوی اور واپڈا کو مشترکہ طور پر فاتح اور گولڈ میڈل کا حقدار قرار دے دیا۔

تازہ ترین