• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹی 10لیگ: لاہور قلندرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی

ابوظہبی(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی) ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں لاہور قلندرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔بیٹنگ کے بعد بولنگ میں شاندا ر کارکردگی نے لاہور کے آگلے مرحلے میں جانے کے امکانات کو روشن کر لیا ہے۔پہلا میچ ٹائی ہونے کے بعد لاہور قلندرز نے دوسرے میچ میں ناردرن وارئرز کے خلاف66 رنز سکے بڑے مارجن سےکامیابی حاصل کرلی۔ لاہورنےچار وکٹ پر112رنزبنائے،ناردرن وارئرز 46رنز بنا سکی۔ سیم بلنگز،آندرے رسل، ڈیرن سیمی اور سکندر رضا بھی ناکام رہے۔ٹاڈ بینٹن نے28گیندوں پر53ناٹ آوٹ رنز بنائے ۔لہیرو کمارا اورگریٹن نے دس دس رنز دے کر تین تین اور پرسنا نے اورجارڈن نے دو دو وکٹ حاصل کی۔ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف ایک گیند پہلے چھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ 

ٹی 10لیگ: لاہور قلندرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی


دوسرے میچ میں ہاشم آملہ کی قیادت میں کرناٹک کی ٹیم نے دہلی بلز کو19رنز سے شکست دے دی۔ہفتے کو شیخ زائد اسٹیڈیم میں بنگلہ ٹائیگرز نےپانچ وکٹ پر108رن زبنائے جواب میں گلیڈی ایٹرز نے ہدف دسویں اوورز میں پورا کر لیا۔بنگلہ کے کولن انگرم نے21گیندواں پر37ا ور رائیلی روسو نے26رنز بنائے۔ پریٹو ریس نے تین وکٹ حاصل کئے۔شین واٹسن نے مسلسل دوسرے میچ میں اپنی ٹیم کے لئے کارکردگی دکھائی۔شین واٹسن نے25گیندوں پر41رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے تین چوکے اور تین چھکے مارےڈیوچ نے27رنز بنائے۔دوسر میچ میں کرناٹک ٹسکرز نےپانچ وکٹ پر110رنز بنائے ۔اوپل تھرنگا نے22گیندوں پر48رنز بنا ئے ۔انہوں نے دو چھکے اور پانچ چوکے مارے۔شفیق اللہ نے21گیندوں پر34رنز کی اننگز کھیلی ۔جواب میں دہلی کی ٹیم8وکٹ پر91رنز بنا سکی ۔ اینجلو میتھوز نے31اور مورگن نے21رنز بنائے،رمنگٹن نے 28رنز دے کر تین اور براون نے دو وکٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین