• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوروزہ میچ ڈرا، پاکستانی بولنگ موثر ثابت نہ ہوسکی

پرتھ ( جنگ نیوز)پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان دوروزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ،پاکستانی بولرز اس میچ میں حریف کھلاڑیوں کو دبائو میں لانے میں کامیاب نہ ہوسکے،پاکستان نےسات وکٹ پر386رنز پر اپنی بیٹنگ ڈکلیئر کردی، جواب میں آ سٹریلیا الیون نے سات وکٹ پر246رنز بنائے تھے کہ امپائرز نے دونوں کپتانوں کی مشاورت سے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا، پاکستان کی جانب سےاسد شفیق 101 اور کاشف بھٹی 56 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، پاکستانی بولرز یاسر شاہ مخالف بیٹسمنوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے،ہفتے کو میزبان ٹیم کی جانب سےیتھیو اسپورز اور جوناتھن مرلو نےپاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔دونوںنے تیسری وکٹ کے لیے 122 رنز کی شراکت قائم کی، یاسر شاہ نے 78رنز بنانے والے مرلو کو آؤٹ کر کےشراکت توڑ دی۔میتھیوز 58 رنز بنائے۔ بریڈ لے ہوپ پاکستانی بولرز کے خلاف ڈٹ گئے انہوں نےنصف سنچری50مشل پیری کے نے 22رنزبناکر ناٹ آ وٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے22اور محمد موسیٰ 32 رنز نےدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کاشف بھٹی ، افتخار احمد نے یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔نسیم شاہ کوئی کھلاڑی آ وٹ نہ کرسکے۔

تازہ ترین