• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون، بلوچستان اور ناردرن کا میچ ڈرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا نواں راؤنڈ مکمل ہوگیا۔نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ بلوچستان نے دوسری اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 257 رنزبنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کے اسپنر رضا حسن نے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے دوسری اننگز 101 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ موسم کے باعث ڈرا ہوگیا۔

تازہ ترین