• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ڈیوڈ ملان

ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ڈیوڈ ملان ابوظہبی ٹی ٹین میں لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں نےلاہور قلندرز کے بارے میں سنا ہوا تھا کہ یہ ٹیم بدقسمت رہی ہے ،واقعی یہ ایسی ٹیم ہے جسے قسمت کا ساتھ نہیں ہے لیکن توقع ہے کہ اس بار قسمت اس پر مہربان ہوگی۔یہاں بھی ایسا ہوا کہ پہلا میچ ہمارے کنٹرول میں تھا ہم ابوظہبی کے خلاف جیت کی جانب گامزن تھے لیکن پھر اچانک قسمت نے پلٹا کھایا اور ہم جیتا ہوا میچ ٹائی کر گئے۔ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں قلندرز کو مشکل پیش آئی، اس فرنچائز نے پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ٹی ٹین کر کٹ کو اولمپکس یا دیگر گیمز میں شامل کیا جاسکتا ہے، لاہور قلندرز کی پاکستان جاکر پی ایس ایل میں نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

تازہ ترین