• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یونس چھچھتیروی

برمنگھم (ابرار مغل) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد عدالت کی جانب سے علاج کے لیے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت کا خیرمقدم کرتے ہوئے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد یونس چھچھتروی نے کہا کہ عدالت نےECLسے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام نکلواکر حق و سچ کا بول بالا کردیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ علما و مشائخ ونگ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ سرکار نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی مذاق اڑایا گیا لیکن افسوس اس بار بھی یہی سلوک روا رکھا گیا جبکہ دیگر مختلف مسلم لیگی رہنمائوں نے بھی نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا خیرمقدم کیا ہے۔
تازہ ترین