• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمارٹ موٹرویز موت کاپھندا بن رہی ہیں،ایم6پر8سالہ بچہ ہلاک

لندن (نیوز ڈیسک) سمارٹ موٹر ویز موت کا پھندا بن رہی ہیں، ایم 6 پر 8 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک خاتون بدرا احمد نے اپنے شوہر کی موٹر وے پر پھنس کر ہلاکت کے بعد ہائی ویز انگلینڈ کے حکام کو متنبہ کیا تھا کہ ہائی ویز پر مزید اموات ہوسکتی ہیں، اس انتباہ کے چند ماہ بعد ہی ایک بچہ ٹھیک اسی جگہ کچل کر ہلاک ہوگیا۔ اخبار کے مطابق بدرا احمد نے ہائی ویز کے حکام سے کہا تھا کہ وہ ہارڈ شولڈرز کو لائیو لینز میں تبدیل نہ کریں، اپنے شوہر کی موت پر ہونے والی تفتیش کے دوران بدرا احمد نے بتایا کہ ان کے شوہر کی گاڑی، جب ایم 6 پرخراب ہوئی تو ان کے پاس کسی اور طرف جانے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ اخبار کی تفتیش کے مطابق جمیل احمد کی موت کے بعد ایک کورونر نے اپنی رپورٹ میں فوری کارروائی کی سفارش کی تھی لیکن یہ بات ہائی ویز انگلینڈ کو پیش نہیں کی گئی۔ کورونر نے اب تصدیق کی ہے کہ اب 21 ماہ بعد ڈاکومنٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین