لزبن(سرفراز فرانسس) کانگریس سینٹر لزبن منسٹری اف فارن افیرز کے زیر اہتمام بین الاقوامی ڈپلومیٹک بازار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دیگر ممالک سمیت پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے بھی پاکستانی مصنوعات جس میں پشمینہ شال ، کشمیری چادریں اور دیگر دستکاری اشیا کا سٹال لگایا گیا ، اس بازار کا مقصد ایسے اداروں کی مدد کرنا تھا جو نایاب بیماریوں علاج کرتے ہے۔ ڈپلومیٹک بازار کی افتتاحی تقریب میں پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا نےخصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید جلیل خٹک کی جانب پرتگال کے صدر کو کشمیری ٹیپسٹری اور بدھسٹ ہرٹج اف پاکستان کی کتاب تحفہ کے طور پر دی گئی اس موقع پر انٹرنیشنل کمیونٹی نے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کے ساتھ پاکستانی اشیا کے معیار کی تعریف بھی کی۔