• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈ کالج پشاور کی نیشلائزیشن کے خلاف لندن میں مظاہرہ

لندن( پ ر) ایڈورڈ کالج پشاور کو قومیائے جانے کے خلاف لندن پاکستانی سفارت خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ چوہدری قمر شمس ایڈووکیٹ ،سارہ نیئرفردوس،آصف مل،اسٹیفن آصف پیٹر، ڈاکٹر انجلی، ڈاکٹر اختر وقار انجیلی،جون باسکو،مورس جان، پاسٹر بیولف سردار،علیم اختر،کاشان بینیٹ،آستر کھوکھر، پاسٹر نوبل سیموئیل،پاسٹرگلبرٹ ڈیوڈ،پاسٹر اجمل چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چرچ کی پراپرٹی چرچ کے پاس ہی رہے گی، یہ کالج برٹش راج کے وقت سے آپ کا ہے اور آئندہ بھی آپ کا ہی رہے گا، اور ہم اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیں انصاف ملے گا، ایڈورڈ کالج 120سال سے پاکستانیوں کی خدمت کر رہا ہے ۔
تازہ ترین