• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکنگ آپریشنز سے کونسلز کو ایک سال میں 930 ملین پونڈ کی آمدن

لندن (پی اے) انگلینڈ میں کونسلز کو ایک سال میں پارکنگ آپریشنز سے مجموعی طور پر 930 ملین پونڈ آمدنی ہوئی، آر اے سی فائونڈیشن کے نئے اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم گزشتہ سال 18-2017کی وصولیوں سے 7 فیصد زیادہ ہے، سب سے زیادہ پیسے کمانے والی20 میں سے 17کونسلز لندن میں ہیں اور ویسٹ منسٹر کی کونسل سے سب سے زیادہ یعنی 69 ملین پونڈ کی آمدنی ہوئی، ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل زیادہ فنڈز دینے والی تین کونسلز، برائٹن اینڈ ہوو، برمنگھم اور ملٹن کینز دارالحکومت میں واقع نہیں ہیں۔ لندن کی کینسنگٹن اور چیلسی دوسرے نمبر پر ہیں، جن کا مجموعی ریونیو37 ملین پونڈ ہے، یہ تحقیق ٹرانسپورٹ کنسلٹنٹ ڈیوڈ لیبلنگ نے کی، لوکل اتھارٹیز کو پارکنگ آپریشنز سے 19-2018 میں 1.764 بلین پونڈ آمدن ہوئی تھی، جس میں 454 ملین پونڈ جرمانوں سے وصول کئے جو کہ سال بہ سال 6 فیصد کا اضافہ ہے اور وہ فنڈز کونسلز اپنے پارکنگ آپریشنز پر خرچ کرتی ہیں، وہ 816 ملین پونڈ بنتے ہے، لوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن کے ٹرانسپورٹ شعبے کے منیجر ڈیوڈ رینارڈ نے کہا کہ لندن میں ایسی گاڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنہیں پارکنگ کی ضرورت ہوتی ہے، تو اس لئے یہاں پر پارکنگ سے متعلق سرگرمیوں سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے۔
تازہ ترین