• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو آئیکن السٹر یونینسٹ پارٹی کے بلامقابلہ قائد منتخب

لندن ( جنگ نیوز) اسٹیو آئیکن نے باضابطہ طور پر السٹر یونینسٹ پارٹی (یو یو پی) کی قیادت سنبھال لی ۔ پارٹی کے اجلاس میں رائل نیوی کے سابق کمانڈر کو السٹر یونینسٹ پارٹی (یو یو پی) کا بلامقابلہ لیڈر منتخب کر لیا گیا ۔ وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے روبن سوان کی جانشینی کیلئے اپنا نام پیش کیا تھا سوان نے ستمبر میں اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ بریگزٹ کے معاملے پر اسٹیو ائیکن نے کہا کہ یو یو پی نے وزیر اعظم کے معاہدے کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی برطانوی یونین کی حفاظت کیلئے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ہے ۔ ہم یورپی یونین میں بطور برطانیہ شامل ہوئے تھے ہم یا تو یورپی یونین کو برطانیہ کی حیثیت سے چھوڑ دیتے ہیں ۔اگر ہم یہ نہیں کرسکتے ہیں اور یہ معاہدہ میز پر نہیں ہے کیونکہ اب میز پر صرف ایک ہی چیز بورس جانسن کا سودا ہے - ہمیں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے قابل ہونے کیلئے یورپی یونین میں ہی رہنا پڑے گا۔ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم برطانیہ کو متحد رکھ سکتے ہیں۔ پارٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یو یو پی کو اپنے ڈھانچے میں اصلاحات لانے اور رکنیت کو نمایاں طور پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یو یو پی پر شمالی آئرلینڈ کے مستقبل کے بارے میں امید کا پیغام جاری رکھنے پر زور دیا ۔
تازہ ترین