• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی بیچلرز پروگرام میں داخلے، 1302 نشستوں کیلئے ٹیسٹ میں 8908 امیدواروں کی شرکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بیچلرز مارننگ پروگرام کی1302 نشستوں کے لئے 9600 فارم جمع کرائے گئے جبکہ8908امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔بیچلر ز پروگرام میں جن شعبہ جات کا داخلہ ٹیسٹ ہوا،ان میںڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن ،پیٹرولیم ٹیکنالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن اورٹیچرز ایجوکیشن (بی ایڈآنرز)شامل ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد، مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی، کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزرڈاکٹر معیز خان،انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز ڈاکٹر صائمہ اختر،پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور ڈاکٹر عبدالوحید کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔بعد ازاں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے سرکاری جامعات کاکام کاروبار کرنا نہیں بلکہ تعلیم فراہم کرنا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے حالیہ بجٹ میں جامعات کی گرانٹ میں مزید کٹوتی کی وجہ سے جامعات مالی مسائل کا شکارہوچکی ہیں۔ایچ ای سی نے جامعہ کراچی کو سالانہ ملنے والی گرانٹ میں 20کروڑ روپے کی کٹودی کردی ہے۔

تازہ ترین