• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم ڈی سی اور عباسی اسپتال میں سیپسس الائیو کورس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور عباسی شہید اسپتال میں 18 نومبرسے یورپین سوسائٹی آف انٹینسو کیئر میڈیسن اور پاکستان سوسائٹی آف کریٹکل کیئر میڈیسن کے اشتراک سے ایک تین روزہ سیپسس الائیو کورس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، سربیا، آسٹریا، ہالینڈ، یوگنڈا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین خون کے ذریعے جسم میں پیدا ہونے والے امراض اور اس سے متعلقہ عفونتی عارضے کی وجوہات اور اس کے علاج کے حوالے سے پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور سرجنز کو ٹریننگ دیں گے ۔کورس کا افتتاح 18نومبرکو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے اشتیاق آڈیٹوریم میں ہوگا ۔

تازہ ترین