• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے منصوبوں پر پیشرفت نہ ہو سکی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انتہائی عوامی اہمیت کے دو منصوبوں راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے پر کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی ، ماضی کی حکومتوں نے بھی ان دونوں منصوبوں کو کھٹائی میں ڈالے رکھا، آر ڈی اے کے تحت ان دونوں منصوبوں کے کئی دفعہ فزیبلٹی سٹڈی اور پی سی ون بنائے گئے جن پر عوام کی خون پسینے کی کمائی پر لگنے والے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ، لاگت بھی چار تا پانچ گنا بڑھ چکی ہے۔منصوبے پر سولہ ، سترہ ارب روپے سے بڑھ کر لاگت اب ستر سے اسی ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، ۔ اب فزیبلٹی سٹڈی پر کام جاری ہے ، راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کی زمین کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے بجٹ میں چھ ارب روپے کی رقم مختص کر رکھی ہے، آرڈی اے کے بعض حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ان دونوں منصوبوں کو مکمل کروانا چاہتی ہے ، فزیبلٹی سٹڈی وغیرہ کا پراسس جاری ہے ، یہ منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت بنیں گے ، جلد ہی ان منصوبوں پر عملی کام شروع ہونے کی توقع ہے ۔
تازہ ترین