• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز انسپکٹروں سمیت دیگر عملہ کیلئے حاضری لگانا لازمی قرار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن نے تمام انسپکٹروں سمیت دیگر عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ افسر کے پاس موجود رجسٹر میں حاضری کو یقینی بنائیں، ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سہولت سنٹر پر تعینات عملہ بھی پہلے مین آفس میں آکر صبح 9بجے اپنی حاضری لگا کر اپنے متعلقہ افسر کے پاس موجود موومنٹ رجسٹر میں اندراج کرنے کے بعد دفتر چھوڑے گا، تمام انچارج ای ٹی اوز ، ایم آر ایز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت سٹاف کی حاضری اور موومنٹ رجسٹر میں انداراج کو یقینی بنائیں، عدم تعمیل کی صورت میں پیڈا ایکٹ 2006کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین