• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے حوالاتی کوعلاج کیلئےاڈیالہ سے باہرہسپتال بھیجنے والا ڈاکٹرتبدیل

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) قتل کیس کے حوالاتی کوعلاج کیلئےسنٹرل جیل اڈیالہ کے باہرہسپتال بھیجنے والے ڈاکٹرکوتبدیل کردیاگیا۔ اڈیالہ جیل میں ساڑھے چارہزاراسیروں کی دیکھ بھال کے لئے اب صرف ایک ڈاکٹردستیاب ہے۔مزیدڈاکٹروں کی تعیناتی بارے آئی جی جیل خانہ جات کوتحریری درخواست بھیج دی گئی ہے۔۔ذرائع کے مطابق سابق چئیرمین سینٹ محمدمیاں سومرو کے بھانجے بیرسٹرفہدملک کے قتل کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں بند ملزم راجہ ارشدکوعلالت کی وجہ سے جیل سے باہرہسپتال میں علاج کے لئے بھیجنے والے ڈاکٹرناصرعباسی کوتبدیل کردیاگیا ۔ ذرائع کاکہناہے ڈاکٹرناصرعباسی کی سفارش پر کچھ عرصہ پہلے علیل ملزم راجہ ارشدکوعلاج کے لئے جیل سے باہرہسپتال بھیجاگیاجس پرحکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک بااثرشخص نے پنجاب جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام کوشکایت کی اس پرایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹرناصرعباسی کی خدمات ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کوواپس کردی گئیں اورضلعی حکام نے انہیں دیہی مرکزصحت چونترہ میں تعینات کردیا ۔اس سے قبل گزشتہ برس اڈیالہ جیل کے میڈیکل افسر ایک حوالاتی کوجیل ہسپتال میں داخل کرنے مبینہ طورپرایک صوبائی وزیرکی شکایت پرتبدیل کردیاگیاتھا۔
تازہ ترین