• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آبا د،ملتانی محلے میں سوئی گیس پریشرنہ ہونے کے برابر، شہری پریشانی سے دوچار

راولپنڈی(جنگ نیوز) اہلیان محلہ ملتانی گلی نمبر 22 کمال آبا راولپنڈی کینٹ کے رہائشی تین سال سے سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس نے متعلقہ گلیوں کا سروے کر کےنئی پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی تھی اور محکمہ سوئی گیس کے اہلکاران محلہ کے بااثر لوگوں کے دبائو میں آ کر متعلقہ منظورشدہ منصوبے پر کام نہ کیا ۔اس سلسلے میں محکمہ سوئی گیس ابھی تک ٹال مٹول کر رہا ہے اور ا س سے محلہ کے 300سے زائد رہائشی گھروں میں گیس بالکل آ ہی نہیں رہی ۔ رہائشی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین