• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریسکیو 15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ مورگاہ کو اے ایس آئی حافظ بلال نے بتایا کہ وائرلیس آپریٹر کانسٹیبل مدثر شبیر نے بتایا کہ ریسکو 15راولپنڈی سے وائرلس کنٹرول پر کال آئی کہ عادر حیات نے بتایا ہے مورگاہ موڑ پر مہران کار نمبر آر آئی اے 248پر سوار پانچ چھ نامعلوم ملزمان نے بارات والی گاڑیاں روک کر زیورات اور نقدی چھین لیں اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ موقع پر جا رہے تھے کہ اس دوران آپریٹر مدثر شبیر نے نوٹ کرایا کہ مورگاہ موڑ سے ظفر نامی شخص نے ریسکیو 15کو نوٹ کروایا کہ مہران کار آئی اے 248گن پوائنٹ پر اس سے چھینی گئی ہے۔ موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ عادر حیات اور وقار حیدر سے رقم لین دین کا تنازع تھا جو آپس میں الجھ پڑے تو عادر اور وقار وغیرہ نے ریسکیو 15پر غلط اور جھوٹی کالز کردیں۔
تازہ ترین