• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی‘ 82گرفتار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف تحصیل راولپنڈی، کلر سیداں، کہوٹہ، ٹیکسلا، گوجر خان، مری اور کوٹلی ستیاں میں اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹ اور نائب تحصیلدار نے 285دکانداروں کو خلاف ورزی پر مجموعی طور پر پانچ لاکھ بیاسی ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کر دیا جبکہ 95دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے82 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی کی حدود میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے31 دکانوں پر چھاپے مار کر 5دکانداروں پر 43ہزار جرمانہ 5کو گرفتار کرا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نعیم افضل نے راولپنڈی شہر میں 23مقدمات درج کروا کے 72ہزار جرمانہ کیا جبکہ 11کو گرفتار کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم راولپنڈی مظفر حسین نے 10ہزار جرمانہ 2ایف آئی آر‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 8کو 32ہزار جرمانہ کیا۔ سب رجسٹرار اربن ٹو حافظ عمران نے 3ایف آئی آر اور گرفتاریاں‘ نائب تحصیلدار ثاقب ریحان نے ساڑھے 14ہزار جرمانہ 4کو گرفتار‘ نائب تحصیلدار پنڈی ٹو خورشید عباسی نے 7کو 24ہزار جرمانہ 2کو گرفتار‘ سب رجسٹرار اربن ون محمد اقبال نے 19چھاپوں میں 13افراد کو 40ہزار جرمانہ 8کو گرفتار‘ نائب تحصیلدار جاوید اقبال نے 13افراد کو 11ہزار جرمانہ 2کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین