• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل روڈپرٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق،15افرادزخمی ہو گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈبل روڈپرٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور15افرادزخمی ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق اتوارکی صبح ڈبل روڈپرآئی جے پی روڈکے قریب بریکیں فیل ہونے کی وجہ ہائی ایس وین نمبرآرایل سی 2231بے قابوہوگئی اورایک پیدل جانے والے شخص کوبچاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑی ٹیکسی نمبرایل اوجے 8483سے ٹکراتی ہوئی آئل ٹینکرسے جاٹکرائی جس سے ایک شخص 52 سالہ محمدرمضان جاں بحق ہوگیا جب کہ حادثہ میں وسیم ،باچہ خان ،ارسلان ،گل شفائدہ،صبا،گلشن بی بی ،ذاکرہ بی بی ،نوشین بی بی،حبیب اللہ ،جبارخان ،میرمحمدشاہ ،ساجداقبال ،قمراقبال ،محمدثاقب ،اور راشدزخمی ہوگئے ریسکیو 1122 کےعملے نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کوطبی امدادفراہم کی اورانہیں ہسپتال منتقل کیا۔
تازہ ترین