• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام فرقوں کومتحدہوجاناچاہیے،ختم نبوت وحدت امت کانفرنس

لاہور(وقائع نگار خصوصی )تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جشن میلاد النبی کے سلسلے میں" ختم نبوت و وحدت امت کانفرنس" ہوئی ۔ مقررین نے کہا کہ مسلمانوں میں فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے۔مقررین نے عقیدہ ختم نبوت کو ایمان کا لازمی جزو اور اتحاد امت کامنبع و مرکزقراردیتے ہوئے کہا کہ فرقوں کے درمیان فقہی اختلافات فطری اور تاریخی ہیں ۔ کانفرنس کی تین نشستیں منعقد کی گئیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلمانوں کے مختلف فرقوں کو متحد ہونا چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی وحدت ا مت کے لئے کاوشیں قابل قدر ہے۔مولانا ڈاکٹر ظفر اللہ شفیق نےکہاکہ رسول اللہ خاتم النبیین ہیں اور رسول اللہ کے بعد ، ان کی ذمہ داریاں امت کے دوش پر ہیں۔مولانا تحمید اللہ جان نے واضح کیا کہ اتحاد بین المسلمین برقراررکھنے کےلئے فروعی مسائل پر حساسیت چھوڑکر ایک دوسرے کو نہ چڑانے اور اصولی مسائل پر زیادہ تاکید کرنا ہو گی ۔ مولانا صوفی محمد ریاض خان سواتی کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی کے مابین اختلاف کو فرقہ واریت کی جانب لے کر جانا گناہ ہے اور ہم اس عمل سے بری ہیں۔ شیخ الحدیث محمد امین محمدی کا کہنا تھاکہ رسول اللہ کی سنت اور سیرت کے ہوتے ہوئے کسی اختلاف کی گنجائش نہیں کانفرنس سے مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا راغب حسین نعیمی ، مولانا زاہد الراشدی، مولانا ممتاز اعوان، مولانا حیدر نقوی ، مولانا تحمید اللہ جان ، صوفی محمد ریاض خان سواتی،شیخ الحدیث محمد امین محمدی،مولانا عمران بشیر، سجاد نقوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین