• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(کرائم رپورٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکزمختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے۔ پولیس خدمت مراکز پر بھی ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست وصول کی جارہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکزبروزسوموارٹی مارکیٹ ڈیفنس،منگل نزد مین آفس ڈی ایچ اے فیز VI،بدھ نزد عسکری 10، جمعرات گرجا چوک سرور روڈ،جمعہ نزد پل ہربنس پورہ اوربروزہفتہ نزد تھانہ باٹا پور فرائض سرانجام دے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مزید کہا کہ شہریوں کو سہولیات کے فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
تازہ ترین