• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

132کے وی کی پرانی لائنوں کو تبدیل کرنے کی منظوری

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو نے اندرون شہر گرڈ سٹیشنوں کی 132کے وی پرانی لائنوں کو تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے ، پرانی لائنوںکی جگہ جدید ہائی ٹمپریچر (ایچ ٹی ایل ایس )لائنیں بچھائی جائیں گی، شالا مار، گلشن راوی، بھوگیوال، سمن آباد ، قرطبہ ، سید پور، ریواز گارڈن گرڈ سٹیشنوں کے درمیان 70کلو میٹر لائن بچھانے کے لئے ایک ارب روپے اخراجات ہو گے ، تاریں بچھانے کا ٹھیکہ کوریا اور پاکستان کی مشترکہ کمپنی کو انجنیئرنگ ، پروکیورمنٹ ، کنسٹریکشن معاہدے کے تحت دینے کا اصولی فیصلہ ہو گیا جو ایک سال میں کام مکمل کرے گی ۔ نئی تاریں کم وزن، کم ٹمپریچر اور کم لائن لاسز صلاحیت کی حامل ہیں ، ذرائع نے کہا کہ اندرون شہر گرڈ سٹیشنوں کی پرانی لائنیں اوور لوڈ اور مدت پوری کر چکی تھیں ، نئے ٹاور کھمبے لگانے سے شہریوں کو مشکلات ہو نی تھیں جس کے حل کے لئے جدید ایچ ٹی ایل ایس لائنیں بچھانے کا فیصلہ کیا گیا جس سے سات سو وولٹ امپیئر لائنوں کی استعداد بڑھ کر سولہ سو امپہئر ہو جائے گی اور کھمبے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، کمپنی سیکرٹری یاسین اویس نے بتایا کہ بورڈ ڈائریکٹر نے نئی لائنیںبچھانے کی منظوری دے دی ہے ۔
تازہ ترین